وزیراعلیٰ پنجاب کا وہاڑی اور میاں چنوں میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کا وہاڑی اور میاں چنوں میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خانیوال چوک ‘ وہاڑی اور اقبال نگر ‘ میاں چنوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -