خواتین اساتذہ کوگالیاں دینے کے الزام میں پرائمری سکول رام پورہ واہگہ ٹاؤن کے ہیڈماسٹر صفدر اعوان کیخلاف کارروائی کا حکم

خواتین اساتذہ کوگالیاں دینے کے الزام میں پرائمری سکول رام پورہ واہگہ ٹاؤن کے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پرائمری سکول رام پورہ واہگہ ٹاؤن میں اساتذہ جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو گالیاں دینے کے الزام میں ہیڈماسٹر صفدر علی اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن نے یہ ہدایت واہگہ ٹاؤن کے رہائشی رؤف احمد کی درخواست پر جاری کی ، درخواست گزار کے وکیل پیرزادہ جاوید اقبال صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ پرائمری سکول رام پورہ واہگہ ٹاؤن کے ہیڈماسٹر صفدر علی اعوان سکول میں غیرضروری طور پر اساتذہ کو گالیاں دیتا ہے اور ان کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کرتا ہے، ہیڈماسٹر کے رویے کے خلاف خالدہ پروین اور وارث علی سمیت دیگر اساتذہ نے ای ڈی او ایجوکیشن کو درخواست بھی دی مگر ای ڈی او آفس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن کو حکم دیا کہ ہیڈماسٹر صفدر علی اعوان کے خلاف شکایت پر انکوائری کر کے کارروائی کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -