پلاننگ اور ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، 6ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنیکی منظوری

پلاننگ اور ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، 6ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنیکی ...

  

لاہور ( کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کے بارہویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 6 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر2ارب 55کروڑ83 لاکھ 40ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔گزشتہ روز صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ اس مو قع پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ کمیٹی کے بارہویں اجلاس میں جن6 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر میں خواتین کے روزگار کی صورتحال کے تجزیہ پر ریسرچ رپورٹ (پی سی II)کیلئے 53 لاکھ 50 ہزار روپے، ضلع لاہور میں پولیس اسٹیشن قلعہ گجر سنگھ کے مقام پر شادی شدہ افسران کی رہائشوں کی تعمیر کیلئے 22 کروڑ 87 لاکھ 53 ہزار روپے، لاہور میں 105 ٹیوب ویلز پر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے 49 کروڑ 92لاکھ 40 ہزار روپے، ضلع میانوالی چیچالی نالہ عیسیٰ خیل کی آبادیوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہی سے بچانے کیلئے 35 کروڑ 91 لاکھ 48 ہزار روپے، ضلع ڈیرہ غازی خان مٹھاواں میں پہاڑی سیلاب کی مینجمنٹ کیلئے 1 ارب 4 کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار روپے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بورالا ڈویژن فیصل آباد کے محمد شاہ والا اور کلیرا فلڈ بند کے تحفظ کیلئے مال فتیانہ پل کی تعمیر کی وجہ سے دریائے راوی پر ریور ٹریننگ ورکس کی فراہمی کیلئے 42 کروڑ 56لاکھ 20 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -