امپائر کی انگلی نہ اٹھنے پر عمران خان عوام کو گلیوں میں تلاش کررہے ہیں: دانیال عزیز

امپائر کی انگلی نہ اٹھنے پر عمران خان عوام کو گلیوں میں تلاش کررہے ہیں: ...

  

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب کی عوام کو جلسے میں آنیکی دعوت دیکر تسلیم کرلیا کہ لاہور کے عوام ان کے جلسے میں نہیں آتے،امپائر کی انگلی نہ اٹھنے کے بعد عمران مینار پاکستان سے اتر کر گلیوں میں عوام کو تلاش کر رہے ہیں،عمران خان کی پوری سیاست جعلی نعروں اور جھوٹے الزامات کے گرد گھومتی ہے، تحریک انصاف کا عدالت میں انتظار کر رہا ہوں، خواہش ہے کہ پی ٹی آئی میرے خلاف عدالت جائے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔وہ بدھ کو عمران خان کے بیان پر رد عمل دے رہے تھے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف لینڈ مافیا ، شوگر مافیا اور کرپٹ لوگوں کے گروہ کا نام ہے،امپائر کی انگلی نہ اٹھنے کے بعد عمران مینار پاکستان سے اتر کر گلیوں میں عوام کو تلاش کر رہے ہیں،عمران خان کسی ایجنڈے کے تحت 1971ء جیسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، ضمنی انتخابات کی آڑ میں عمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب کی عوام کو جلسے میں آنے کی دعوت دے کر تسلیم کرلیا کہ لاہور کے عوام ان کے جلسے میں نہیں آتے۔

مزید :

صفحہ آخر -