راولپنڈی کے نجی ہسپتالوں میں بھی ڈینگی علاج کا انتظام شروع کر لیا جائے،ڈاکٹر فرخ جاوید

راولپنڈی کے نجی ہسپتالوں میں بھی ڈینگی علاج کا انتظام شروع کر لیا ...

  

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پنجاب کے وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کے عملے کے لیئے ڈینگی بخار کے علاج کی تربیت کا ہنگامی پلان مرتب کر کے اس پر جلد از جلد عملدرآمد کرایا جائے . تاکہ ڈینگی مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے .انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں عمارتوں کی چھتوں پر پانی کی ٹینکوں اور نیلے ڈرموں کے کھلے منہ بند کیے جائیں . واٹر ٹینکوں میں ڈینگی لاروا کے بریڈنگ سپاٹ قائم ہونے سے لاروا پھیل رہا ہے اور انسانی غفلت سے افزائش پانے والا لاروا جان لیوا ثابت ہو رہا ہے.اجلاس میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید249 ڈی سی او راولپنڈی ساجدظفرڈال 249 پروفیسر فیصل مسعود اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی . وزیر زراعت نے کہا کہ راولپنڈی میں گھروں کی چھتوں پر رکھے گئے پیشتر پانی کی ٹینکیوں میں ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے لاروا کی افزائش ہو رہی ہے جو کہ ڈینگی پھیلنے کی وجہ بن رہا ہے . کمشنر راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ واسا اور آر ڈی اے کی طرف سے اس سلسلے میں آگاہی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ سروے کر کے شہریو ں کے تعاون سے واٹر ٹینکو ں کے ڈھکن بند کرائیں . انہوں نے کہا کہ واسا کی واٹر سپلائی کے نمونے حاصل کر کے اس بات کا بھی اطمینان کیا جائے کہ پانی میں لاروا موجود نہیں . وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں 249 ہاسٹلز اور سرکاری عمارت سے پانی کے نمونے حاصل کیے جائیں اور لاروا برآمد ہونے کی صورت میں فوری کاروائی کی جائے . انہو ں نے کا کہ ڈینگی مریضءں کے کیس رسپانس پر بھرپور توجہ دی جائےْ اور ایسے گھروں میں سپرے یقینی بنایا جائے . جہاں کے مکین ڈینگی بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں.اس لیءْے لائز ہے کہ شہری اس مہم میں شریک ہو کر اپنے گھروں اور علاقوں کو ڈینگی سے پاک کریں . اور اپنے گھرو ں میں کسی بھی مقام پر صاف پانی جمع نہ ہونے دیں کیونکہ ڈینگی مچھر پانی میں ڈینگی لاروا پھیلانے کا موجب بنتا ہے اور لاروا پھیلنے سے ڈینگی وبائی شکل اختیار کر کے انسانی زندگی کے لیئے خطرہ بن رہا ہے.کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے اجلاس کے دوران راول ٹاؤن 249 پوٹھوہار ٹاؤن اور کنٹونمنٹ بورڈز میں نئے پلان کے تحت ڈینگی کے سدباب کی سرگرمیوں کی بریفنگ کے دوران ہدایت کی کہ راولپنڈی کے ساتھ ساتھ ڈویژن کے دیگر اضلاع او رضلع راولپنڈی کے دیگر مقامات مری 249 کہوٹہ 249 ٹیکسلا 249 گوجرخان 249 کوٹلی ستیاں 249 کلر سیداں پر بھی نظر رکھی جائے . تاکہ کسی بھی علاقے میں ڈینگی کے زیادہ کیس رپورٹ ہونے کی صورت میں فوری کاروائی ممکن بنائی جا سکے . اجلاس کے دوران اے ڈی سی جی عمران قریشی 249 عارف رحیم اور ارشد گورایا نے اپنے ٹاؤنز میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 249 ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس اور احتیاطی تدابیر عام کرنے کے ساتھ ساتھ کیس رسپانس کی تفصیلات سے آگاہ کیا .

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -