رینجرز کارروائی ،بھتہ خوری اور قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار

رینجرز کارروائی ،بھتہ خوری اور قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں رینجرز نے بھتہ اور قتل میں ملوث گینگ کے3 کارندوں کو گرفتار کر لیا ، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔رینجرز سپیشل ٹاسک فورس نے کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ اور قتل میں ملوث گینگ کے 3کارندوں کو گرفتار کر لیا ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم حسین عرف شوٹر کے مطابق گینگ کا سرغنہ عباس ہے۔بھتے کی رقم ایک ساتھی اویس جمع کرتا ہے ، ملزم کی نشاندہی پر ماسٹر مائنڈ عباس اور اویس کو بھی گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کا تعلق گینگ وار راجہ پٹھان گروپ سے ہے۔ملزم حسین اور اویس نے جان بچانے کیلئے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔ ملزمان نے بھتے اور قتل کی متعدد وارداتوں کا اعترف بھی کیا ہے۔گینگ کے تین ارکان گرفتار ہو گئے ، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -