کراچی القائدہ برصغیر کا سربراہ گرفتار اینکر پر سن سمیت 18اہم شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد

کراچی القائدہ برصغیر کا سربراہ گرفتار اینکر پر سن سمیت 18اہم شخصیات کی ہٹ لسٹ ...

  

 کراچی ( اے این این )کراچی کے علاقے بلال کالونی سے القاعدہ برصغیر کا سربراہ گرفتار ٗ قبضے سے اینکر پرسن سمیت شوبز کی 18 اہم شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ٗ انجکشن لگا کر خودکش حملہ آوروں کی برین واشنگ کا اعتراف ٗ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کراچی میں کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد سے شوبز کی 18اہم شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے تمام افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کیا جس نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے ہیں ، دہشتگرد کے قبضے سے شوبز سے وابستہ 18 مشہور شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی۔دہشتگرد سے برآمد ہونے والی لسٹ میں خاور ریاض ، طارق امین ، ایچ ایس وائے ،نوید راشد ، علی سلیم ، احمد بٹ ، ہما خواجہ اور این جی او ورکر جبران ناصر کے نام شامل ہیں۔پکڑے جانے والے دہشتگرد کا کہنا ہے ہٹ لسٹ میں شامل افراد آزاد خیال ہیں، وہ معاشرے کی خرابی کا سبب بن رہے ہیں ، ڈی آئی جی ساتھ نے ہٹ لسٹ میں شامل افراد کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -