صوابی ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن ،درجنوں گرفتار

صوابی ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن ،درجنوں گرفتار

  

صوابی ( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ ارباب شفیع اللہ خان کی قیادت میں علاقہ رزڑ شیخ جانہ،سپین کانی مناگئی،رشکئی،ترکئی شیوہ،اسوٹا شریف ،پرمولی ،نارنجی،امان کوٹ ،شیر درہ جیسے حساس پہاڑی دحشت علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف رات بھر ایک کامیاب سرچ آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کی تمام تر ٹیمیں ایس ایچ او کالوخان منصف خان، ایس ایچ او پرمولی اعجاز خان ،ایلیٹ فورس، سی ڈی ٹی سکوارڈ ،بی ڈی ایس سکوارڈ،سنیفر ڈاک سکوارڈ،سپیشل برانچ و دیگر پولیس سکوارڈ نے حصہ لیں کر علاقہ کو مکمل سرچ کرکے دہشت گردوں ،مجرمان اشتہاری ،راہزنوں منشیات فروشوں و دیگر سنگین جرائم پیشہ افراد کے خلا ف اور ان کے ٹھکانوں پر کاروائی کرکے جس میں اہم 11،302 مجرمان اشتہاری2اقدام قتل،1۔دفعہ382 ،3۔دفعہ216 اور 3۔دفعہ506 و بدنامہ زمانہ راہزن وڈکیت وجرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے اور ان کو سہولیات مہیاء کرنے کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ و کارتوس برآمد کرکے باقاعدہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیے گئے جبکہ علاقہ غلاماں سے خاتون برہنہ کو سمیت ایک بچہ کے ساتھ اغواء کرکے غائب تھے جس پر پولیس کا کامیاب چھاپے میں ایک مکان سے بازیاب کرکے ملزم ارشاد سکنہ چارسدہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم عبدلاسید کی گرفتاری پر سرتوڑ کوشش جاری ہے خاتوں (ب) کو زبردستی سے اغواء کرکے ان کو ایک مکان میں قید رکھا تھا،اس کے علاوہ 30مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان میں سے بعض دہشت گردوں جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے اور ان کو امداد سہولت میسر ہونے پر گرفتار کرکے ان کے خلاف تفتیش جاری ہے ،ڈی پی او صوابی عوام کو جرائم پیشہ عناصر سے بچنے اور علاقہ میں مزید دشمنیوں سے نجات کے لئے ایک کامیاب جدوجہد شروع کیا ہے ،کھلی کچہری اور دیگر ملاقات میں عوام کے ساتھ بھر پور تعاون سے علاقہ میں عوام اپنے رائے پر پولیس کی کاروائی کامیاب تر جاری ہوتی رہتی ہیں ۔جبکہ vvsکے ذریعے 35موٹرسائیکل چیک کیے گئے #

مزید :

پشاورصفحہ اول -