کالعدم حزب التحریر کاکارکن 90روز کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے

کالعدم حزب التحریر کاکارکن 90روز کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم حزب التحریر کے مبینہ کارکن کو 90روز کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے ۔بدھ کو کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے سخت سکیورٹی میں حزب التحریر کے مبینہ کارکن اویس راحیل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے ۔ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے ۔لہذا ملزم کو90روز کے لیے سی ٹی ڈی کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزم کو 90روز کے لیے سی ٹی ڈی کی تحویل میں دے دیا ۔واضح رہے کہ ملزم کو گزشتہ روز تھانہ بوٹ بیسن کی حدود سے سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا ۔