ڈیر ہ میں ٹاؤن سرکلز سرچ آپریشن 7 مشتبہ افراد گرفتار

ڈیر ہ میں ٹاؤن سرکلز سرچ آپریشن 7 مشتبہ افراد گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس کاڈی پی اوکی قیادت میں گومل یونیورسٹی‘صدراورٹاؤن سرکلزکاسرچ آپریشن‘سات مشتبہ افرادگرفتار‘بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد‘تعلیمی اداروں‘مدارس اورمکانات کی چیکنگ‘تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پرڈیرہ پولیس نے گومل یونیورسٹی کی حدودمیں سرچ آپریشن کیا۔چارمشتبہ افرادگرفتارکرکے ان سے ایک بندوق‘ایک پستول‘ایک خنجراورپچیس کارتوس برآمدکرلئے۔پولیس نے تین حساس مقامات‘پانچ تعلیمی اداروں‘چاردینی مدارس‘دس مکانات سمیت فرقہ واریت ودہشتگردی کے سابقہ مقدمات میں مطلوب ایک شیڈول فورکے ملزم کوچیک کیا۔صدرسرکل میں سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے ایک خنجربرآمدکرلیا۔چارتعلیمی اداروں اورایک حساس مقام کوچیک کیاجبکہ 32مکانات کی چیکنگ کے دوران کرایہ داروں کے کوائف متعلقہ تھانہ میں درج نہ ہونے پرچارکرایہ داروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کئے۔ٹاؤن تھانہ سرکل میں سرچ آپریشن کے دوران بیس مکانات کوچیک کرکے کرایہ داروں کے کوائف درج نہ ہونے پرتین کرایہ داروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -