ڈیرہ میں مندھراں فیڈر سے 20 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ

ڈیرہ میں مندھراں فیڈر سے 20 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پیسکوواپڈاکی زیادتیاں‘دامان آئل ملز‘قیوم نگر‘مریالی‘سی آربی سی ‘صدراورمندھراں فیڈرپرچودہ سے بیس گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ‘معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئی‘کاروبار تباہ کے دہانے پرپہنچ گئے‘عوام کارکن قومی اسمبلی کی طرف سے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے چشم پوشی پراحتجاج۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پیسکوواپڈاکی طرف سے دامان آئل ملزفیڈر‘قیوم نگرفیڈر‘مریالی فیڈر‘سی آربی سی فیڈر‘صدرفیڈراورمندھراں پرچودہ گھنٹے سے بیس گھنٹے کی بے تحاشہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیں۔خواتین‘بوڑھوں اوربچوں کوسخت تکلیف کاسامناہے۔تاجروں کے کاروبارتباہ ہوچکے ہیں۔حلقہ کی عوام نے رکن قومی اسمبلی مولانافضل الرحمن کی طرف سے لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پرچشم پوشی کیخلاف سخت احتجاج کیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -