جیکب آباد،ضلع میں 127امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

جیکب آباد،ضلع میں 127امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

  

جیکب آباد( خصوصی نامہ نگار) جیکب آباد ضلع کی 9یونین کونسلز اور 2ٹاؤن کمیٹیوں کے تمام امیدواروں سمیت ضلع میں 127امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، ضلع میں 194نشستوں کے لیے 632امیدواروں میں31اکتوبر کو دنگل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جیکب آباد میں امیدواروں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق جیکب آباد ضلع کی 44یونین کونسلزکی 264نشستوں میں سے 113پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ،151نشستوں کے لیے 414امیدواروں میں مقابلہ ہوگا جبکہ ضلع جیکب آباد کے 57وارڈز میں سے 14پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ۔43نشستوں کے لیے 218امیدوار مد مقابل ہیں ،جیکب آباد کی 11یونین کونسل میں سے 4یونین کونسل قادر پور، بقاپور، جانی دیرو جاگیر اور ناوڑا کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں اب الیکشن صرف جیکب آباد کی 7یونین کونسلز مہر شاہ، احمد پور، دستی ،گڑہی چند، رند واہی ،رمضان پور ،مولادادمیں ہوگی ،تحصیل ٹھل کی 24یونین کونسلز میں سے یونین کونسل کریم بخش ،کوٹ جنگو، گڑہی حسن اور ملوئی کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ بختاور پور، توج، جونگل، جاڑیوں، شیر واہ، دین پور ،میر پور ،جانگی واہ ،رانجھا پور ،بچڑو،ٹھل نو ،مبارکپور ،میرل ،بلوچا آباد ،بہادرپور،مصری پور ،غلاموں ،لوگی ،تاجوکھوسواورمددکھوسو میں الیکشن ہوگی گڑھی خیرو کی 9یونین کونسلزمیں سے ایک محمد پوراوڈھو بلامقابلے آئی ہے باقی 8یونین کونسل شیرخان ،اللہ آباد ،خداآباد ،میرانپور ،جہان پور،علن پور ،شیرانپور ،دوداپور میں الیکشن ہوگی جیکب آباد ضلع میں چیئر مین کی نشست پر 20ضلع ممبر 17یوسی کے 74جنرل کونسلر کل 113امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جیکب آباد میں باقی چیئر مین ،وائس چیئر مین کی 24نشستوں کے لیے 65،ضلع ممبر کی 27نشستوں کے لیے 83اور جنرل ممبر کی 100نشستوں کے لیے 414امیدوار میدان میں اترے ہیں گڑھی خیرو کے 3وارڈز ٹاؤن کمیٹی ،سردار سہراب سرکی کے 4وارڈز اور ٹاؤن کمیٹی میر پور برڑو کے 5وارڈ ز ٹھل کے 2وارڈز کل ضلع جیکب آباد کے 57وارڈز میں سے 14وارڈز پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں جیکب آبادمیونسپل کمیٹی میں کسی بھی وارڈ پر کوئی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب نہیں ہوا جیکب آباد کے 31وارڈز پر 169،ٹھل میونسپل کمیٹی کے باقی 8وارڈز پر 40اور ٹاؤن کمیٹی گڑھی خیرو کے 6وارڈزپر 9امیدوار مدمقابل ہیں ضلع کے 43وارڈزپر 218امیدواروں میں مقابلہ ہوگا یونین کونسل اور وارڈزکی کل 194نشستوں کے لیے ضلع میں 632امیدوار کامیابی کے لیے سرگرم عمل ہیں امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -