کراچی ، چیئرمین انٹربورڈ اور کنٹرولر میں ٹھن گئی

کراچی ، چیئرمین انٹربورڈ اور کنٹرولر میں ٹھن گئی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین انٹربورڈ اور کنٹرول میں ٹھن گئی ہے ۔کنٹرولر نے چیئرمین انٹربورڈ کے خلاف ثبوت پیش کردیئے ہیں ۔کنٹرولر امتحانات عمران چشتی کا کہنا ہے کہ میرے ہاتھ صاف ہیں ۔دھمکیوں میں آنے والا نہیں ہوں ۔مجبو ہو کر حقائق عوام کے سامنے لارہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین انٹربورڈ نے نتائج کی تبدیلی کے لیے دباؤ ڈالا تھا اور مجھے 30سے 40رول نمبرز نتائج کی تبدیلی کے لیے دیئے تھے ۔چیئرمین انٹربورڈ نے منظوری کے بغیر مارکیس شیٹ بھی جاری کیں ۔چیئرمین کئی بار مجھے ہٹانے کی بھی دھکمیاں دی ہیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -