ایس آئی یو کی کارروائی ، منگھو پیر سے 2 بھتہ خورگرفتار

ایس آئی یو کی کارروائی ، منگھو پیر سے 2 بھتہ خورگرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر) ایس آئی یو پولیس نے منگھوپیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان ایک ہزار سے زائد افراد سے بھتے کی رقم وصول کرچکے ہیں ۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔ملزمان میں رجب علی کیریو اور کامران علی شاہ شامل ہیں ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -