قصور،گھریلولڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ 2افراد نے خودکشی کر لی

قصور،گھریلولڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ 2افراد نے خودکشی کر لی

  

قصور(بیورورپورٹ) مصطفےٰ آباد(للیانی) اور کوٹ رادھا کشن کے نواح میں گھریلو ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ اور گھریلو جھگڑے کی بناء پر دو افراد نے خود کشی کرکے زندگی کا خاتمہ کر لیا ،تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے نواح ٹبہ افضل میں نادر سہیل کا اپنے اہل خانہ سے گھریلو جھگڑا چلا آ رہا تھا وقوعہ کے روز والدین نے جب اس کی ڈانٹ ڈپٹ کی تو اس نے دلبرادشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں اور موت کو گلے لگا لیا ،اسی طرح مصطفےٰ آباد(للیانی) کے نواح بھلو میں محمد الیاس نے بھی گھریلو جھگڑے کی وجہ سے دلبرادشتہ ہو کر زہرلی گولیاں کھا لیں ،طبیعت خراب ہونے پر جب اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا تو وہ جانبر نہ ہو سکا ،پولیس نے الگ الگ ضابطے کی کارروائی کرکے نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -