کسووال ‘موٹر سائیکلوں میں تصادم ،باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق

کسووال ‘موٹر سائیکلوں میں تصادم ،باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کسووال (نمائندہ خصوصی) اقبال نگر کے قریب موٹر سائیکلوں میں تصادم باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق چک 17/14L کے قریب موٹر سائیکلوں میں صبح 6بجے شدید تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 79/12L کے رہائشی خوشی محمد ، اس کابیٹا مقبول احمد اورL 18/14 کا رہا ئشی شاہدمحمود جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122میا ں چنوں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا۔