قصور‘بی آر بی نہر سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی نعشیں برآمد

قصور‘بی آر بی نہر سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی نعشیں برآمد

  

قصور(بیورورپورٹ) کھیم کرن روڈ پر بی آر بی نہر سے دو نوجوان لڑکے اور لڑکی کی نعشیں ملی ہیں جنہیں اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بھجوا دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور پولیس کو اطلاع ملی کہ نوجوان لڑکے اور لڑکی کی نعشیں نہر میں تیر رہی ہیں اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو قبضہ میں لے لیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کو فائرنگ سے اور لڑکی کو گلے میں پھندا دیکر ہلاک کیا گیا ہے تا ہم پولیس نے اپنی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،تفتیشی ٹیم کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے مگر ابھی تک ہلاک ہونے والے لڑکے اورلڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -