ڈیرہ میں گاڑیوں کے تصادم میں 11 افراد زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گلوٹی اڈہ کے قریب فلائنگ کوچ اورٹرک کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے چارافرادسمیت گیارہ افرادزخمی ہوگئے۔زخمیوں کوسول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گلوٹی اڈہ کے قریب ڈیرہ اسماعیل خان آنیوالی فلائنگ کوچ اوربنوں جانیوالے ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا۔تصادم کے نتیجے میں ملازئی ٹانک کارہائشی سیف اللہ مروت ولدنورمحمد‘اسکی بیوی زرینہ بی بی‘بیٹاحسیب اورحبیب‘اشرف ولدشریف مروت‘ثمینہ بی بی زوجہ محمداشرف‘شبہ دخترعتیق‘کبیرولدعزیزمروت اورنےئربی بی زوجہ شاہ بہرام مروت سکنائے ملازئی ٹانک‘دین محمدولدسائی خان مروت سکنہ وانڈہ ابواوراویس ولدعلی زمان بھٹنی سکنہ ٹانک زخمی ہوگئے جنکوفوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا۔تصادم میں فلائنگ کوچ اورٹرک کوبھی نقصان پہنچا۔