استاد کیلئے اعلٰی اخلاقی کرادار اور انتظامی صلاحیتوں سے لیس ہونا ضروری ہے پروفیسر ڈاکٹر محمد ایاز

استاد کیلئے اعلٰی اخلاقی کرادار اور انتظامی صلاحیتوں سے لیس ہونا ضروری ہے ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یو نیو رسٹی کے ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ایاز بلوچ نے کہا ہے کہ استاد کے لیئے تعلیمی برتری کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی کردار اور انتظامی صلاحیتوں سے لیس ہونا بھی انہتائی ضروری ہے کیو نکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تدریس بھی اساتذہ کی اہم زمہ داریوں میں سے ایک ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمشن کے تعاون سے یو نیو رسٹی میں اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کے پہلے سیشن کی افتتاحی تقریب میں کیا، گومل یو نیو رسٹی کے سابق ڈین آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عمر علی خان، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر آصف جمیل ، ورکشاپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اللہ نور خان، لیکچرر شہلا شیخ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمشن کی جانب سے منعقدہ موجودہ تربیتی ورکشاپس کے سلسلہ میں گومل یو نیورسٹی اور ملحقہ کالجز کے اساتذہ کو متعدد تعلیمی، تدریسی اور انتظامی امور سے آگاہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جدید دور میں تربیتی سیشن انسان کی صلاحیت کو نکھارنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گومل یو نیو رسٹی میں اس نوعیت کی ورکشاپس کے انعقاد پر پروفیسر ڈاکٹر عمر علی خان کی خدمات قابل ستائش ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ گومل یو نیو رسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمشن مستقبل میں بھی اسی نوعیت کی مثبت سرگرمیوں میں تعاون کا تسلسل جاری رکھیں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -