سوات ،لیڈی ڈاکٹروں کی من مانی ،عوام کو لوٹنا عروج پر

سوات ،لیڈی ڈاکٹروں کی من مانی ،عوام کو لوٹنا عروج پر

  

مٹہ سوات (نمائندہ پاکستان )مٹہ پرائیوٹ میڈیکل سنٹروں میں لیڈی ڈاکٹروں نے عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ عروج پر ،غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے پرائیوٹ میڈیکل سنٹروں میں لیڈی ڈاکٹروں نے اپنی من مانی شروع کردی ہیں غریب عوام علاج معالجہ کے لئے جب لیڈی ڈاکٹروں کے ذاتی سنٹروں میں جاتے ہیں تو پہلے خواتین کو ٹیسٹ ، الڑ ساونڈ ، ایکسرے وغیرہ لکھ دیتے ہیں ان سنٹروں کئے سنٹر ایسے ہیں جہاں صرف تجربے کے بنا پر خاتوں علاج کر تی ہیں اور اپنے اپ کو ڈاکٹر کہہ رہی ہو تی ہیں اور اپنی قائم کردہ خود ساختہ نر خوں پر عوام سے روپیہ بھٹورتے ہیں جبکہ بعد میں اپنی میڈیکل سٹورز میں دستیاب ہو نے والی مہنگی ادویات لکھ دیتے ہیں غریب عوام کے مجبوریوں کا غلط فائدہ اٹھاتیں ہیں ۔ عوام نے متعلقہ بالا احکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کی ہیں کہ پہلے تو پرائیوٹ کلینکس کے رجسٹریشن چیک کیے جائے اور ساتھ میں جو لیباٹریزہیں ان میں جو آفراد کام کرتے ہیں ان کے تعلیم اسناد چیک کیے جائے تا کہ لوگوں کو بنیادی ضرورت شعبہ صحت میں سہولت ملے ۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -