یونین کونسل شاہ منصور کے مسائل کو ترجیح حاصل ہے ،عثمان ترکئی
صوابی(بیورورپورٹ) عوامی جمہوری اتحاد کے رہنما ایم این اے عثمان خان ترکئی نے یو نین کو نسل شاہ منصور میں سو ئی گیس کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے پر 66 لاکھ روپے خرچ ہو ں گے جب کہ اس سے دو ہزار گھر مستفید ہو ں گے۔ اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے یونین کو نسل شاہ منصور میں سو ئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پہلے بھی صوابی میں گیس کا تحفہ ہم نے اس وقت دیا تھا جب سینئر صو با ئی وزیر صحت شہرام خان ترکئی صوابی کے نا ظم اعلیٰ تھے تو ان کی بھر پور کو ششوں سے صوابی میں پہلی بار گیس کی سپلائی ممکن ہو ئی مگر بد قسمتی سے منصو بے کو پا یہ تکمیل تک پہنچایا نہیں جا سکا مگراب بھی ہم ہی صوابی کے تمام گھرانوں میں گیس کی سپلائی کو یقینی بنائیں گے ان کا کہنا تھا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر صوابی کے عوام کی خد مت کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ انشاللہ ہمیشہ جاری رہے گا آپ کے مسائل کے حل میں ہماری کا میا بی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سو ئی گیس کی سپلائی صوابی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آہستہ آہستہ پا یہ تکمیل کو پہنچ رہاہے وہ دن دور نہیں جب پورے صوابی میں گیس کی سہو لت ہو گی۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد ہی صوابی کی دوسری یو نین کو نسل میں بھی گیس کی سپلا ئی کا بہت جلد افتتاح کیا جا ئے گا اس سلسلے میں و فا قی حکو مت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں اس طر ح روڈ کی تعمیر اور دیگر عوام کے بنیادی کام پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے خاتون بی بی کے شوہراسرائیل شاہ با چہ اور پروفیسر اظہار الحق نے بھی خطاب کیا #