مظلوم طبقات کی داد رسی کیلئے سیاست میں حصہ لیا ،عقیلہ سنبل

مظلوم طبقات کی داد رسی کیلئے سیاست میں حصہ لیا ،عقیلہ سنبل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع مردان کی سابق صدر اور تحصیل کونسلر عقیلہ سنبل نے کہا ہے کہ محکوم و مظلوم طبقات کی بہتری اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سیاست میں حصہ لیا اور سماجی شعبے میں بھی یتیموں، بیواؤں، معذور اور لاچار اور بے بس بچوں اور خواتین کے حقوق کے لئے عرصہ دراز سے سرگرم عمل ہیں۔ میڈیا سے ایک بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کئی شعبوں وومن اینڈ یوتھ ڈیلوپمنٹ آرگنائزیشن مردان میں بھی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دین۔ انہوں نے کہا کہ 2008 سے اب تک مختلف سماجی و فلاحی تقاریب کا بھی انعقاد کیا ہے۔ جس میں خواتین، معذورافراد، یتیم بچوں، بیواؤں کی فلاح و بہبود کے لئے پریس کلب ودیگر اداروں میں امدادی پیکج دیے اور اُن کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ 2005 کے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے لئے کافی کام کیا۔