افغانستان میں خانہ جنگی کو ہوا دینا ،امریکہ اپنے قیام میں توسیع کیلئے جواز پیدا کر رہا ہے ،مولانا عطائ الرحمٰن

افغانستان میں خانہ جنگی کو ہوا دینا ،امریکہ اپنے قیام میں توسیع کیلئے جواز ...

  

چکدرہ ( نما ئندہ پاکستان ) جے یوائی کے صوبائی رہنما مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ افغانستان میں خان جنگی کو ہوا دینا امریکہ اپنے قیام میں توسیع کررہا ہے گیارہ اکتوبر لکی مروت میں مفتی محمود کانفرس ان سازشوں سے پردہ اٹھائنگے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مولانا عطاالرحمن، سابق سینٹر مولانا راحت حسین نے گزشتہ روز چکدرہ میں حاجی انواراللہ کیطرف سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ اکتوبر لکی مروت کے مقام مولانامفتی محمود کانفرس کا انعقاد کیا گیا اس کانفرس کا مقصد امت مسلمہ اور نئے نوجوان نسل کو اغیاروں کے منظم سازشوں سے اگاہ کرناہے تاکہ موجودہ دور میں نوجوان نسل اسلام اور پاکستان کے خلاف بنے والے سازشوں کا حصہ نہ بنے کیونکہ یہودی لابی اور انکے پیروکار ہماری نوجوان نسل کو علمائے کرام اور دینی طبقات اور اسلامی شعائر سے دور کررہے ہے اور الیکٹرناک میڈیا اور ملک دشمن این جی اوز کے زرئیے علمائے کرام اور اسلامی شعائر کے خلاف پروپیگینڈ کیا جارہا ہے لیکن جمعیت علمائے اسلام اسکے عزائم کو ناکام بائینگی انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں خانہ جنگی کراکر اپنے قیام میں توسیع کی سازش کررہاہے تاکہ ایک طرف افغانستان جلتا رہے اور دوسری طرف یہاں سے پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بچھا دیں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق، افغانستان ، شام، لیبا میں لاکھوں انسانوں کا قتل عام کیا لیکن انہوں نے اسکے بدلے میں پورے دینا میں امریکہ سے نفرت پھیلا دیا اور دہشت گردی کے نام نہاد جنگ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرکے مذہبی لوگوں کو نشانہ بنایا لیکن جمعیت علمائے اسلام نے ان سازشوں سے پردہ اٹھاکر پورے دینا کو اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام مفتی محمود، اور مولانا ٖ فضل الرحمن کے نقش دوقدم پر جاکر اسلامی شعائیر کے خلاف قادیانی، اور یہودی لابی سازشوں کو نیست نابود کردینگے انہوں نے کہا کہ گیارہ اکتوبر لکی مروت مفتی محمود کانفرس میں بھر پور شرکت کرکے اغیاروں کے سازشوں کو ناکام بنادیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -