چارسدہ ،سرڈھیری بازار کے تاجروں کی کیو ڈبلیو پی میں شمولیت

چارسدہ ،سرڈھیری بازار کے تاجروں کی کیو ڈبلیو پی میں شمولیت

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) یونین کونسل شیخو سرڈھیری اور ملحقہ علاقوں کے عمائدین اور سرڈھیری بازار کے تاجروں کا قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان ۔ شمولیت کا باقاعدہ اعلان قومی وطن پارٹی کے چےئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور سکندر حیات خان شیر پاؤ کے ساتھ تقریب میں کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل شیخو سرڈھیری اور ملحقہ علاقوں کے عمائدین اور سرڈھیری بازار کے تاجروں کا اجلاس عفر علی خان کے منڈی میں منعقد ہوا۔ ۔ اجلاس میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے مشران اور سرڈھیری بازار کے تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے قومی وطن پارٹی کے رابطہ کمیٹی کے چےئرمین حاجی فرمان اللہ اور کمیٹی کے دیگر ارکان نے یونین کونسل شیخو سرڈھیری اور ملحقہ علاقہ کے عمائدین اور سرڈھیری کے تاجروں کو قومی وطن پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ۔ حاجی فرمان اللہ نے یقین دلا یا کہ پی کے 17کے مسائل قومی وطن پارٹی کے مرکزی چےئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور صوبائی صدر سکندر حیات خان شیر پاؤ کی قیادت میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔ اجلاس میں موجود شرکاء نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کی دعوت قبول کرتے ہوئے عفر علی کی قیادت میں قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بہت جلد قومی وطن پارٹی کے مرکزی چےئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور سکندر حیات خان شیر پاؤ کی موجودگی میں باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -