نوشہرہ ،ناظمین وکونسلران کو فوری اختیارات منتقل کرنے کا مطالبہ

نوشہرہ ،ناظمین وکونسلران کو فوری اختیارات منتقل کرنے کا مطالبہ

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلع نوشہرہ کے تمام ویلج کونسلوں کے ہزاروں ناظمین، نائب ناظمین اور کونسلروں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اپیل کی ہے کہ وہ ویلج کونسل کے منتخب نمائندوں کو فوری طورپر اختیارات منتقل کردے اور این ٹی ایس پاس کرنے والے نوجوانوں کو فوری طورپر سیکرٹری کی پوسٹوں پر بھرتی کا سلسلہ شروع کریں تاکہ ویلج کونسل کا ڈانچہ مکمل ہوسکے اور عوام مقامی سطح پر منتقل ہونے والے اختیارات سے مستفید ہوسکے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ویلج کونسل نے کام شروع نہیں کیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے صوبائی حکومت فوری طورپر ویلج کونسل کا ڈھانچہ مکمل کرکے ان کو اختیارات منتقل کرے ان خیالات کااظہار شامیر گڑھی کے ناظم جانس خان، بارہ خیل ماہر الدین، ڈاگی خیل حاجی محمد طفیل خان، الہ یار خیل ضیاء اﷲ، زیارت کاکاصاحب انیس الدین، ولئی ویلج کونسل کے ناظم قاضی نیاز علی، منائی کے شمس الرحمن، خٹک کلے ملکی امان، ویلج کونسل بدرشی سعید علی خان، ویلج کونسل نمبر5بدرشی ناظم کلیم السلام اور دیگر ناظمین اور کونسلروں نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ویلج کونسلوں کے امور مکمل طورپر ٹپ ہوکر رہ گئے ہیں کیونکہ ویلج کونسل ابھی تک نامکمل ہے جس سے عوام کو بھی شدید مشکلات کاسامنا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے میرٹ کی جو پالیسی بنائی ہے وہ ایک قابل تحسین اقدام ہے لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فوری طورپر این ٹی ایس پاس کرنے والے نوجوانوں کو سیکرٹریز کی پوسٹوں پر بھرتی کا سلسلہ شروع کردے کیونکہ یہ نوجوان آپ کے بھی بچے ہیں اور ہمارے بھی بچے ہیں کیونکہ انہوں نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں شدید گرمی کے باوجود این ٹی ایس ٹیسٹ دئیے اور پاس ہونے والے امیدواروں کا لسٹ باقاعدہ ویب سائٹ پر آچکا ہے انہی کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور بھرتیوں کا سلسلہ فوری طورپر شروع کیاجائے اس سے ویلج کونسل کا ڈھانچہ مکمل ہوجائے گا اور ضلع بھرکے تمام یونین کونسلوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل ہونا شروع ہوجائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -