معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت ڈیڈیک بنوں کااجلاس

معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت ڈیڈیک بنوں کااجلاس

  

پشاور( پاکستارٹ و فنی تعلیم اور چےئر مین ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی بنوں ملک شاہ محمدخان وزیر کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بنوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور کام کی رفتار کو مذید تیزکرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں بنوں میں آئی ڈی پیز کے مسائل و مشکلات پر غور ہوا۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک شاہ محمدخان وزیرنے واضح کیاکہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے نگران کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی جبکہ تمام غیر سرکاری تنظیموں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے ڈیڈیک دفتر سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہو گا تاکہ کسی قسم کی سیکورٹی مسئلے سے نمٹنے کے علاوہ صحیح معنوں میں ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی بھی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کومقررہ معیاد کے اندر اندر تکمیل تک پہنچانے کے علاوہ معیاری میٹریل کے استعمال پر خصوصی توجہ دیں تاکہ مفاد عامہ کی خاطر شروع کئے گئے منصوبوں کے ثمرات سے عوام جلد ازجلد استفادہ کر سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -