پولیو سے بچاؤ کیلئے میڈیا کا کردار مسلمہ ہے ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

پولیو سے بچاؤ کیلئے میڈیا کا کردار مسلمہ ہے ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنرڈیرہ نثاراحمدخان نے کہاہے کہ پولیوایک موذی مرض ہے۔پولیوکے مرض سے بچاؤکیلئے میڈیاکاکردارانتہائی اہم ہے۔والدین پربھی بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کوپولیوکے قطرے ضرورپلوائیں اوراپنی قومی ذمہ داری کاثبوت دیں ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی ہوٹل میں ایمرجنسی آپریشن سنٹرفاٹا اورخیبرپختونخواہ کے زیراہتمام مقامی صحافیوں کے لئے پولیوسے بچاؤ اورمیڈیاکے کردارکے حوالے سے منعقدہ’’اورینٹیشن ورکشاپ برائے پی ای آئی برائے صحافی حضرات‘‘سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرڈیرہ سلیمان لودھی‘طارق حبیب ڈی ایچ سی ایس اوڈیرہ‘ڈاکٹرعدنان اکبرخان‘ڈاکٹرمحمدجوہرخان‘راحیل خان‘اعجازالرحمن اورشاداب کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک کے مقامی صحافیوں کی بڑی تعدادشریک تھی۔اس موقع پرصحافیوں کوپولیوکے مرض کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اوراس بارے صحافیوں کے کرداربارے آگاہ کیاگیا۔ڈپٹی کمشنرڈیرہ نثاراحمدخان نے کہاکہ پولیوسے بچاؤ کیلئے ہرشہری کواپناکرداراداکرناہوگا۔ضلعی انتظامیہ پولیوسے بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔اس سلسلے میں میڈیاکے کردارکوبھی مزیدموثربنایاجائیگا تاکہ اس موذی مرض پرقابوپایاجاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -