ٹینڈرز میں ہونے والی مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم

ٹینڈرز میں ہونے والی مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم

  

پشاور( پاکستان نیوز)رکن خیبر پختونخوا اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے انسداد رشوت ستانی ڈاکٹر حیدر علی نے ایک مقامی اخبار میں محکمہ پبلک ہیلتھ سوات میں ٹینڈرز کے دوران ہونے والی مبینہ بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کے انکشاف کے حوالے سے شائع شدہ خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ واضح رہے کہ سوات کے مقامی اخبار میں محکمہ پبلک ہیلتھ سوات میں ہونے والے ٹینڈرز میں مبینہ بے قاعدگیوں کے بارے میں شائع ہونے والی خبر میں محکمہ کے ذمہ داروں کے علاوہ دیگر عناصر کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے جس پر پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر حیدر علی نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن کے متعلقہ حکام کو انکوائری کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ مذکورہ معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -