پولیو ایک خطرناک وائرس ہے تدارک ضروری ہے ،عوامی نمائندے

پولیو ایک خطرناک وائرس ہے تدارک ضروری ہے ،عوامی نمائندے

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) یونین کونسل بارہ بانڈہ کے عوامی نمائندگان نے علاقے سے پولیو کے خاتمے کا عہد کرکے پولیو سے پاک معاشرہ تشکیل دینے پر متفق پولیو ایک خطرناک وائرس ہے اس کے خاتمے کیلئے ہم سب مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے WHO - EPI، یونیسف، YCPاور عوامی نمائندگان کا موقف تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بارہ بانڈہ YCPپرمننٹ ایموفائزیشن سنٹر میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت یوچیک چےئرمین خالد خان منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی و تحصیل ممبران قاری ظہوراحمد، اسماعیل خان کے علاوہ ویلج کونسل کے چےئرمین حاجی یعقوب خان، امیر فقیر محمد، WHOکے ارشد علی حیدر یونیسف کے ہارون الرشید، یاسر خان YCPکے وقار احمد سمیت یونین کونسل کے دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک وائرس ہے اور اس خطرناک وائرس ہی کی وجہ سے ہمارا ملک عالمی سطح پر بدنامی کا باعث بنتا جارہا ہے تاہم اس کی روک تھام اور پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ہمارا ملک ہمارا ضلع اور بالخصوص ہمار یونین کونسل پولیو سے پاک ہو بعدازاں تمام عوامی نمائندگان نے آنے والی پولیو مہم میں اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اپنے علاقے سے پولیو کے خاتمے کا عہدکیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -