عبدالولی خان یونیورسٹی اور کالج آف ویٹرنری میڈیسن سیول نیشنل یونیورسٹی آف سلوتھ کوریا کے درمیان باہمی یاداشت پر دستخط

عبدالولی خان یونیورسٹی اور کالج آف ویٹرنری میڈیسن سیول نیشنل یونیورسٹی آف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی اور کالج آف ویٹرنری میڈیسن سیول نیشنل یونیورسٹی آف ساوتھ کوریا کے درمیان باہمی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔کالج آف ویٹرنری میڈیسن سیول نیشنل یونیورسٹی آف ساوتھ کوریا کیو -ایس 2015 کے رینکنگ کے مطابق یہ دنیا کی 36 ویں نمبر اور ایشیاء میں 8 ویں نمبر پر ہے۔عبدالولی خان یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی اور کالج آف ویٹرنری میڈیسن سیول نیشنل یونیورسٹی آف ساوتھ کوریا کی طرف سے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جے ہونگ کمِ نے باہمی یاداشت پر دستخط کئے۔اس موقع پر رجسٹرار شیرعالم خان ،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز جہانزیب خلیل، ڈین آف فیزکل اینڈ نیومیریکل سائنسز ڈاکٹر مشتاق،چیرمین اینمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر سلطان اور پرووسٹ ابرار حسین عبدالولی خان یونیورسٹی موجود تھے۔دونوں یونیورسٹیاں تحقیق کے میدان میں ایکدوسرے کے ساتھ تعاون کرینگے اور طلباء و طالبات ایکدوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔اس کے علاوہ مشترکہ ورکشاپ اور سیمنار بھی منعقد کرے گی۔جبکہ دونوں یونیورسٹیوں کی فیکلٹی ایکدوسرے کے ساتھ پبلیکیشن میں تعاون کرینگے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے اس موقع پر کہا کہ اس مفاہمتی یاداشت کے تحت دونوں یونیورسٹیاں ایکدوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اور ایکدوسرے کے تحقیق سے مستفید ہونگے۔اور ہائیرایجوکیشن کو فروغ ملے گا۔