دوراآآ ڈیوٹی ملازم جان بحق ہونے پر میپکو آفیسرز کی معطلی ، ہلاکتوں پر انتظامیہ خاموش

دوراآآ ڈیوٹی ملازم جان بحق ہونے پر میپکو آفیسرز کی معطلی ، ہلاکتوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر) وزارت پانی و بجلی کی جانب سے حادثات میں ملازمین کے جاں بحق ہونے پر سب ڈویژنل افسر اور لائن سپرنٹنڈنٹ (ایل ایس) کی معطلی کی پالیسی موجود ہے۔ تاہم عام شہریوں کی ہلاکتوں پر نہ صرف کوئی پالیسی موجود ہے بلکہ بجلی کمپنیوں نے گذشتہ 5سال میں سینکڑوں شہریوں کو کرنٹ (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے کسی ایک کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دوراں ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے ملازم کے ورثا کو 25 لاکھ روپے کا چیک، بیوہ کو پلاٹ اور بھائی یا بیوہ کے بچے، بچی میں سے کسی ایک کو ملازمت فراہم کی جاتی ہے۔ محکمہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کے باعث جاں بحق ہونے والے شہری کو متعلقہ بجلی کمپنی یا حکومت ایک روپیہ بھی ادا نہیں کرتی اور واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دے دیا جاتا ہے۔