رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو کی اہلیت کیخلاف درخواست پر سماعت 19اکتوبر تک ملتوی

رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو کی اہلیت کیخلاف درخواست پر سماعت 19اکتوبر تک ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ بنچ نے رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن خان کانجو کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 19(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ فاضل عدالت میں سید صفدر حسین گیلانی نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ حلقہ این اے 155کا ووٹر ہے۔ اس حلقہ سے عبدالرحمن خان کانجو ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے جو سابق وزیز خارجہ صدیق خان کانجو کے بیٹے ہیں۔ ان کی وراثت کے مطابق ان کے تین بیٹے امین خان، نبی، بخش اور سردار خان ہیں۔ دراصل مذکورہ ایم این اے سردار خان اور عبدالرحمن خان کے نام سے شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں۔ جن کو وہ مرضی کے مطابق استعمال کرتے ہیں۔ سردار خان کے نام سے بینکوں سے قرضے حاصل کر رکھے ہیں اور کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثہ جات کا بھی درست ظاہر نہیں کئے۔ اسی طرح 2001کے مقامی انتخابات میں تعلیمی قابلیت ایف اے اور 2005کے عام انتخابات میں تعلیمی قابلیت او لیول ظاہر کی۔ اس لئے وہ آئین اور قانون کے تحت صادق اور امین کی شرط پر پورا نہیں اترتے۔ اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ فاضل عدالت نے درخواست کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -