وزیراعلیٰ پنجاب نے تاجروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، خواجہ شفیق
ملتان(خصوصی رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تاجروں کو از خود بلا کر میٹنگ کی اور یقین دہانی کرائی کہ 8اکتوبر بروز جمعرات کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ہونے والے مذاکرات میں تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں گے اور وزیراعلیٰ خود ان مذاکرات(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
میں موجود ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کی 70سے زائد تنظیموں کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں جب بھی شہباز شریف نے معاملات میں دلچسپی لی ان کو منطقی انجام تک پہنچایا ہم امید رکھتے ہیں کہ 8اکتوبر (آج) کے مذاکرات سود مند اور ملک و قوم کی بہتری کے لئے ہوں گے اجلاس میں خدانخواستہ مذاکرات کی ناکامی کی وجہ سے آنے والے معاملات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ سے متعلق مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو 9اکتوبر کو ملتان بھر کے دو سو سے زائد مقامات پر چلو چلو اسلام آباد چلو کے بینرز آویزاں کر دیئے جائیں گے اور 12اکتوبر کو ملتان سے تاجروں کا بڑا قافلہ خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں روانہ ہوگا جو 13اکتوبر کی صبح 10بجے پاکستان بھر کے تاجر نمائندوں کے ساتھ شامل ہو کر ایف بی آر دفتر کا گھیراؤ کرے گا،اجلاس میں صدر ظفر قبال صدیقی، میاں عزیز الرحمن انصاری، ممتاز علی بابر، ارشد باجوہ، احتشام الحق شیخ، خواجہ فاروق، شیخ فیصل سعید، مرا اعجاز علی، شیخ شفیق، میاں قدیر، حاجی المعروف لودھی، اسلم سعید بٹ، رانا محمد اسلم، عاصم شریف بٹ، شیخ عزیز الرحمن، عبدالعزیز بلوچ، ملک شبیر احمد، حاجی سلیم، رفیق چوہان، میاں فرید، کاشف نیازی ، چوہدری عبدالسمیع، خواجہ یاسر اشفاق، امجد شاہ، رانا شہباز، شیخ مرتضیٰ، شیخ طاہر ، غلام شبیر شیخ، ارباب احمد دیگر نے شرکت کی۔