سینئر سائنس ٹیچر بھرتی نہ کرنے پر ڈائریکٹر ایجوکیشن طلب

سینئر سائنس ٹیچر بھرتی نہ کرنے پر ڈائریکٹر ایجوکیشن طلب

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس وقار احمدسیٹھ پرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود سینئرسائنس ٹیچربھرتی نہ کرنے پر ڈائریکٹرایجوکیشن کو عدالت طلب کرلیاعدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز محمد آصف کی جانب سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پر جاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار کوہاٹ کارہائشی ہے جسے انٹری ٹیسٹ کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سینئرسائنس ٹیچر بھرتی کیااورایک ماہ کے بعد مذکورہ تقرری منسوخ کردی گئی اورموقف اختیار کیاگیاکہ تقرری سے متعلق حکمنامہ میں غلطی ہوئی تھی جس کے خلاف انہوں نے پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکی اورعدالت عالیہ نے14جولائی2015ء کو درخواست گذار کوخالی آسامی پربھرتی کرنے کاحکم دیاتھالیکن تین ماہ گذرنے کے باوجود درخواست گذار کی تقرری عمل میں نہیں لائی جارہی ہے اوراسے مختلف بہانوں سے ٹرخایاجارہا ہے لہذامتعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے جس پرفاضل بنچ نے ڈائریکٹرایجوکیشن رفیق خٹک کو اگلی پیشی پرریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -