’’پاکستان‘‘ کی خبر پر ایکشن، ایم ایس فارمیسی کی نشتر ادویہ چوری کی پولیس کو درخواست
ملتان (جنرل رپورٹر) روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کی خبر پر ایکشن نشتر ہسپتال کے اے ایم ایس فارمیسی ڈاکٹر صدیق ثاقب نے نشتر ہسپتال سے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
چوری ہونے والی ادویات کی ایف آئی آر کیلئے درخواست پولیس تھانہ کینٹ کو بھجوا دی ہے۔ اس بارے میں ڈاکٹر صدیق ثاقب کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹی بی روڈ اور گھنٹہ گھر سے پکڑی جانے والی ادویات کی ایف آئی آر درج کروانے کیلئے الگ الگ درخواستیں کینٹ پولیس کو بھجوا دی ہیں۔ جبکہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ادویہ چوری کے سکینڈل میں نشتر ایمرجنسی وارڈ کے 3سی ایم او، 5 نرسیں اور ایک سکیورٹی گارڈ بھی ملوث ہے۔
درخواست