کالا باغ ڈیم پختونوں کی تباہی و بربادی کا منصوبہ ہے ،حیدر ہوتی

کالا باغ ڈیم پختونوں کی تباہی و بربادی کا منصوبہ ہے ،حیدر ہوتی

  

چکدرہ(نمایندہ پاکستان) عوامی نشنل پارٹی کے صوبائی صدراور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پختونوں کی تباہی کا منصوبہ ہے ، پرویز خٹک نے پنجاب میں عمران خان کی مقبولیت کیلئے اس متنازعہ منصوبے کی حمایت میں بیان دیا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری میں اے پی سی کے اعلان پر عمل نہیں کیا جا رہا، وزیر اعظم اپنے وعدے کے مطابق پہلے مغربی روٹ پر کام شروع کریں ،خیبر پختونخوا کے خزانے کی چابیاں بنی گالہ میں ہے اسلئے یہاں ترقیاتی عمل رکا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر پائین کے علاقہ شاہ آباد میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آٹھ منتخب کونسلرز اور دوسرے پارٹیوں کے درجنوں کارکنوں نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ سے مستعفی ہوکر عوامی نشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی تقریب سے عوامی نشنل پارٹی کے ضلعی صدرحسین شاہ یوسفزئی ،سابق سنیٹر ذاہد خان ،مرکزئی رہنماء ظاہر شاہ خان ،گل ذادہ اور دوسرے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا تقریب سے اپنے خطاب میں حیدر خان ہوتی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے سب سے ذیادہ متاثر ہونے والا ضلع نوشہرہ ہے لیکن وزیر اعلیٰ نتے اپنے ضلع کے عوام کا بھی خیال نہیں رکھا اور عمران خان کو پنجاب سے اکثریت دلوانے کیلئے کالاباغ ڈیم کی حمایت میں بیان دیتے یہ لحاط بھی نہیں رکھا کہ جس اسمبلی کے وہ قائد ایوان ہے اسی اسمبلی نے کئی دفع کالاباغ کے خلاف متفقہ قراردادیں پاس کئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ڈیم سے بجلی بنانا مقصود ہے تو بھاشا اور منڈہ ڈیم بنائے جائے جس پر اتفاق رائے ہے اسی طرح دیر اور سوات میں چھوٹے بجلی گھر تعمیر کئے جانے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی بنائی جاسکتی ہے حیدر ہوتی نے اقتصادی راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات کو عوامی نشنل پارٹی بہت اہمیت دیتی ہے اسلئے جو صوبے کمزور ہے ، احساس محرومی کے شکار ہے اور قدرتی طور پر اس منصوبے کیلئے موزوں ہے وہاں سے گزاری جائے وزیر اعظم نواز شریف نے اے پی سی میں ہم سے اتفاق کرتے ہوئے پہلے مغربی روٹ جو ڈی آئی خان سے گزر کر بلوچستان میں داخل ہوتی ہے بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن آج اس کے برعکس ہو رہا ہے جس کے خلاف عوام نشنل پارٹی ہر فورم پر بھر پور آواز اٹھائے گی اسی طرح جب تک عوام نشنل پارٹی کا ایک کارکن بھی رہے گا کالاباغ ڈیم نہیں بننے دینگے خواہ ہم پر پہلے کی طرح سنگین الزامت کیوں نہ عائد کئے جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -