بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے عوامی مسائل حل نہیں ہوئے، اعجاز الحق

بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے عوامی مسائل حل نہیں ہوئے، اعجاز الحق

  

ڈاہرانوالہ (نامہ نگار) عوام کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے کیلئے مقامی حکومتوں کا قیام بلدیاتی انتخابات کا انعقاد عوام کی امنگوں کے مطابق کیا گیا ہے ۔ایک عرصہ سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی باعث عوام کے مقامی سطح پر چھوٹے چھوٹے مسائل اور ترقیاتی کام رک گئے تھے ۔اب موجودہ حکومت نے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات کو شیڈول کے مطابق انعقادکروا کر عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہی ہے ۔مسلم لیگ (ضیاء) بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصّہ لے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق ممبر قومی اسمبلی نے ڈاہرانوالہ میں صحافی میر احمد مستانہ سہروردی کی رہائش گاہ پر’’پاکستان‘‘ سے اپنی خصوصی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) موجودہ حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور ہر اچھے کام میں حکومت کا ساتھ دے گی ۔اور جو کام عوام کی امنگوں کے مطابق نہ ہوا ،اس کی مخالفت کرے گی ۔اعجازالحق نے کہا کہ ہم نے اپنی جماعت کے پلیٹ فارم پر امید وار بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان میں اُتارے ہیں اورعواام کی بے لوث خدمت جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر وائیٹل گروپ و مسلم لیگ ضیاء کے چیئر مین سابق تحصیل ناظم ہارون آباد حاجی محمد ےٰسین ،مسلم لیگ ضیاء کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر چوہدری غلام مرتضٰی ایم پی اے اور ایم پی اے فورٹ عباس حاجی محمد نعیم انور بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -