ٹل چیف میونسپل آفیسر کا بازار کا اچانک چھاپہ

ٹل چیف میونسپل آفیسر کا بازار کا اچانک چھاپہ

  

ٹل(تحصیل رپورٹر)ٹل چیف میونسپل آفیسر کا بازار کا اچانک چھاپہ ناجائز تجاوزات مافیا اورت گرانفروشوں کی دوڑیں لگ گئی متعدد دکانداران کو آخری وارننگ خلاف ورزی پر قانونی طارہ جوئی کی جائے گی کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھوں میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں ناجائز منافع خور اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائیگا۔سڑک پر پیدل چلنے والوں کیلئے روڑے اٹکانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں تفصیلات کیمطابق چیف میونسپل آفیسر بلدیہ ٹل نور شہباز خاں خٹک نے ٹی او ار حاجی فرید اللہ بنگش، شفیل خان بنگش اور دیگر میونسپل اہلکاروں کے ہمراہ اچانک بازاروں کا دورہ کیا اور سڑک کے کنارے قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔انہوں نے ناجائز منافع خوروں کو بھی متنبہ کرتے ہوئے سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات کی اور بعض دکانداران کو آخری وارننگ دیتے ہوئے آئندہ کیلئے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا دریں اثناے اپنے دفتر میں ٹل یونین آف جرنلسٹس کے سنیئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ایم او نور شہباز خان نے کہا کہ ناجائز منافع خور اور تجاوزات مافیا کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اور نہ ہی سڑک کے کنارے پیدل چلنے والوں کیلئے رکاوٹیں قابل برداشت ہے انہوں نے میڈیا کے توسط سے تجاوزات مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اصلاح خود کریں بصورت دیگران کے خلاف بلا امتیازسخت قانونی چارہ جوئی کی جائے تاکہ میں روڈ سمیت تمام بازاریں تجاوزات سے پاک صاف ہو

مزید :

پشاورصفحہ آخر -