پی سی جی اے کے انتخابات 2015-16 جنرز گروپ کے چیئرمین محمدا کرم نے امیدواروں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

پی سی جی اے کے انتخابات 2015-16 جنرز گروپ کے چیئرمین محمدا کرم نے امیدواروں کے ...

  

ملتان( خصوصی رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن( پی سی جی اے)کے انتخابات برائے سال2015-16ء میں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی15خالی نشستوں کے لیے کل18ممبران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ سیکرٹری جنرل ،ریٹرننگ آفیسر محمد آصف خلیل کو جمع کروائے گئے۔ کل 18 کاغذات نامزدگی میں17 کاغذات جنرز گروپ کی جانب سے جمع کروائے گئے ہیں۔ جبکہ ایک ممبراحسان الحق نے آزادنہ حیثیت سے کاغذات داخل کروائے۔ جنرز گروپ کے چیئرمین حاجی محمد اکرم نے سینئرجنرز شہزاد علی خان اورامیدواروں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جنرز گروپ کی جانب سے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی 15خالی نشستوں پر جمع کروائے گئے 17کاغذات نامزدگی میں قادر بخش، طارق امیرخان، شاہد علی چوہان، عبدالستار، ملک سرفراز ناظم اعوان، خواجہ محمدارشد، میاں فضل الٰہی، شیخ اشفاق احمد،محمدارشد، سہیل محمود ہرل، محمداکبر، جہانزیب سعید،لڈو مل، گرداری لعل، گوپال داس، پون کمار، قیصرمحمودشامل ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل ٹریڈ آرگنائزیشن( ریگولیٹر) کے احکامات پر جاری کردہ الیکشن شیڈول کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے داخل کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی،جانچ پڑتال کی گئی۔ الیکشن کمشنر سجاد حسین گورایا اور خواجہ فاروق احمد نے جانچ پڑتال کے بعد تمام18کاغذات نامزدگی کودرست قراردیدیا۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کاالیکشن12اکتوبر کو پی سی جی اے ہاؤس ملتان وکراچی آفس میں ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -