مردان ،موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

مردان ،موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

  

مردان( بیورورپورٹ) تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹراحتراز خان نے پریس کلب کے سابق نائب صدر پرویز خان سے زبردستی موٹرسائیکل چھیننے والے ڈاکوؤں کے سرغنہ کو ڈرامائی انداز میں گرفتارکرلیا اورشہر سمیت دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاہے چند روز قبل مردان پریس کلب کے سابق نائب صدر پرویز خان سے بلال مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان نے سرشام موٹرسائیکل زبردستی چھین کر فرار ہوگئے تھے ڈی پی او فیصل شہزاد نے ملزمان کی گرفتاری اور موٹرسائیکل کی برآمدگی کاٹاسک ایس ایچ او سٹی احتراز خان کو سونپ دیاتھا گذشتہ روز ایس ایچ او سٹی نے نیو اڈہ کے قریب ملزم مختیار ساکن کس کورونہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرکے ان کے قبضے موٹرسائیکل برآمد کرلی پولیس کے مطابق مبینہ ملزم جگہ جگہ اس قسم کی وارداتوں میں موٹرسائیکل چھین کر بعدازاں فروخت کرنے کا عادی ملزم ہے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر احترازخان نے واردات کے بعد ملزم کی نشان دہی پر متعدد علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیاہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -