بلدیاتی اداروں کے قیام سے عوام مسائل مقامی سطح پر حل ہونگے، احمد یار ہنجرا

بلدیاتی اداروں کے قیام سے عوام مسائل مقامی سطح پر حل ہونگے، احمد یار ہنجرا

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے قیام سے جہاں جمہوریت کو استحکام (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

ملے گا وہاں عوام کے مسائل بھی مقامی سطح پر حل ہوسکیں گے ، علاقے کی تعمیرو ترقی میں عوام کی رائے کا احترام کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ نمبر5 میں جنرل کونسلر کے امیدوار عاشق حسین کے الیکشن آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جنرل کونسلرحلقہ نمبر5کے امید وارسابق کونسلر عاشق حسین نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ علاقے کی ترقی کیلئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی منتخب ہو کر علاقے کی عوام اور علاقے کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے،اس موقع پر سابق ناظمین ملک شاہد حسین برار،جاوید خان دفتری ،حاجی احسن رضاخان گورمانی، چوہدری عبدالوحید،جمیل خان چانڈیہ،شیخ اظہر فاروق ودیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -