میٹروروٹ پرآنیوالے عزاداری کے جلوسوں کے راستے یکم محرم سے قبل کھول دیئے جائینگے‘ صابر سدوزئی
ملتان(نامہ نگار)چیف انجینئر میٹروبس پراجیکٹ صابر خان سدوزئی نے کہاہے کہ میٹروبس روٹ پرآنیوالے عزاداری کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
جلوسوں کے راستے یکم محرم سے پہلے مکمل طور پر کھول دیئے جائیں گے اور تمام رکاوٹیں ہٹادی جائیں گی یہ بات انہوں نے دولت گیٹ چوک پرجاری ترقیاتی کام کاجائزہ لینے کے موقع پرکہی ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر احمد احمد چغتائی بھی انکے ہمراہ تھے چیف انجینئر نے کہاکہ دولت گیٹ چوک پرمیٹرو پراجیکٹ کے 6پلرز تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں سے 3مکمل کرلئے گئے جبکہ 3تکمیل کے مراحل میں ہیں انہوں نے بتایا کہ کوشش ہے کہ زیرتعمیر پلزیکم محرم سے قبل مکمل کرلئے جائیں اس لئے ڈبل شفٹوں میں ترقیاتی کام جاری ہے اس کے علاوہ فش مارکیٹ اور ہمایوں روڈ پر ترقیاتی کام تیزی لائی گئی ہے تاکہ گھنٹہ گھر‘ دہلی گیٹ اوردیگر علاقوں سے حضرت شاہ شمس دربار آنیوالے عزاداروں اورزائرین کوکسی وقت کاسامنانہ کرنا پڑے۔