شاہجمال، ڈینگی شبہ میں نشترہسپتال داخل ہونیوالا بلڈکینسر کے باعث چل بسا

شاہجمال، ڈینگی شبہ میں نشترہسپتال داخل ہونیوالا بلڈکینسر کے باعث چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شاہجمال( نمائندہ پاکستان) ڈینگی کے شبہ میں داخل ہونیوالا شاہجمال کانوجوان بلڈ کینسرمیں مبتلا ہوکر دم توڑگیا۔ تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل کالی پل شاہجمال کارہائشی25سالہ محمد عارف عرف کوڑا کوبخار ہوا اور جسم پر لال رنگ کے نشان پڑ گئے۔ ڈاکٹر نے ڈینگی کے شبہ میں نشترہسپتال ملتان ریفرکردیاگیا جہان معائنے کے بعدبلڈکینسر تشخیص ہوا اور لاعلاج قراردیکر تقریباً2ہفتہ قبل نشتر سے ڈسچارج کردیاگیا گزشتہ روز وہ خالق حقیقی سے جاملا۔