،کراچی ،سعودیہ عرب سے آنے والا شہری پراسرار طور پر لاپتہ

،کراچی ،سعودیہ عرب سے آنے والا شہری پراسرار طور پر لاپتہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعودیہ عرب سے آنے والا شہری کراچی پہنچتے ہی پراسرار طور پر غائب ہوگیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانی شہری اسرار حسین اہل خانہ سے ملنے کے لیے کراچی پہنچا تھا ۔اہل خانہ ایئرپورٹ کے باہر انتظار ہی کرتے رہے لیکن اسرار حسین پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے ۔اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہوسکا ۔ناکامی پر ایئرپورٹ انتظامیہ سے معلومات حاصل کیں جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی اسرار حسین کراچی پہنچا ہے اور ایئرپورٹ سے باہر چلا گیا ہے ۔لاپتہ ہونے والے اسرار حسین کے اہل خانہ نے پولیس سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -