فیصل آباد ملتان موٹر وے گوجرہ سیکشن کے بعد خانیوال کا تعمیراتی کام بھی مکمل

فیصل آباد ملتان موٹر وے گوجرہ سیکشن کے بعد خانیوال کا تعمیراتی کام بھی مکمل

  

 ملتان( واثق رؤف سے )47ارب روپے کے241کلومیٹر فیصل آباد ملتان موٹروے کے فیصل آباد گوجرہ سیکشن کے بعد خانیوال ملتان سیکشن کا بھی تعمیراتی کام تقریباً مکمل کرلیاگیاہے معمولی نوعیت کے رہ جانے والے کام مکمل ہونے کے بعد جلد ہی وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو افتتاح کی دعوت دی جائے گی ۔بتایا جاتا ہے کہ 13ارب روپے کہ 57کلومیٹر خانیوال ملتان سیکشن کی تعمیر کا کام دوہفتے قبل مکمل کر لیا گیا ہے جس میں کلومیٹرنمبر30پرحساس ادارے کے ساتھ حصول اراضی کامعاملہ حل ہوجانے کے بعد اس حصہ پرکام کی رفتارکوتیزکردیاگیاہے اسی طرح گوجرہ شورکوٹ،شورکوٹ خانیوال سیکشن کی تعمیرکے سلسلہ میں شورکوٹ خانیوال کے لئے ٹینڈرنگ کاعمل مکمل ہوگیاہے منصوبہ کی تعمیرکے لئے فنڈزایشین ڈویلپمنٹ بینک نے مہیاکرناہیں جن کے ساتھ ضروری کاغذی کاروائی کاعمل تکمیل کے مراحل میں ہے جس کے بعد منصوبہ پرکام کاآغاز کردیاجائے گا۔بتایاجاتاہے کہ منصوبہ کی تکمیل کے لئے این ایچ اے نے تعمیراتی کمپنی کو2سال کاوقت دیاہے تاہم منصوبہ ڈھائی سے تین سال کے عرصہ میں مکمل ہوگا اسی طرح گوجرہ شورکوٹ سیکشن کی پری کوالیفکیشن کاعمل بھی جلدمکمل ہونے کی توقع ہے ذرائع کے مطابق ستمبر 2011ء میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔منصوبہ کو 4سیکشنوں فیصل آباد گوجرہ 58کلومیٹر،گوجرہ شورکوٹ62کلومیٹر،شور کوٹ براستہ دین پور ،خانیوال 64کلومیٹر اور خانیوال ملتان 57کلومیٹر میں تقسیم کیاگیاتھا منصوبہ کو تین سال کی مدت میں مکمل کیا جانا تھا ۔جس میں فیصل آباد گوجرہ سیکشن کو اس کی مقررہ مدت میں مکمل کر لیا گیا ۔اس کا افتتاح 15مارچ 2015ء کو وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کیا تھا ۔اب خانیوال ملتان سیکشن کی تعمیر اپنی تکمیل کے مراحل میں ہے اور این ایچ اے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی اس سیکشن کا بھی افتتاح کر دیا جائے گا۔ اس منصوبہ میں دوبڑے پلوں کی تکمیل کی وجہ سے تعمیراتی عرصہ زیادہ ہوسکتاہے جس کی وجہ سے دو سیکشنوں پر کا م مکمل ہونے کہ باوجود فوری طورپر ملتان فیصل آباد کے شہری اس منصوبہ سے مستفیدنہ ہوسکیں گے۔

موٹروے

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -