این اے 122اور پی پی 147میں ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام مکمل
لاہور (خبر نگارخصوصی )الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 122اور پی پی 147میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام مکمل کر لیا ہے ۔ ریجنل الیکشن کمشنر طاہر منصور خان کا کہنا ہے کہ این اے 122اور پی پی 147 کے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام فوج کی نگرانی میں مکمل کرنے کے بعد ریٹرننگ افسر شیخ زاہداقبال کے حوالے کردئیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ این اے 122کے لئے 3لاکھ 47ہزار 762بیلٹ پیپرز اور پی پی 147کے 1لاکھ 40ہزار 767بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ۔یہ بیلٹ پیپرز 10اکتوبر کو پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کردیے جائیں گے ۔
بیلٹ پیپرز