نشتر ہسپتال کے تمام آؤٹ ڈور وارڈز کو حبیب بینک فاؤنڈیشن کے تعاون سے کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

نشتر ہسپتال کے تمام آؤٹ ڈور وارڈز کو حبیب بینک فاؤنڈیشن کے تعاون سے ...

  

ملتان (جنرل رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان کے تمام آؤٹ ڈور وارڈز کو حبیب بینک فاؤنڈیشن کے تعاون سے کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر کے دور میں آؤٹ ڈور وارڈز کے کچھ حصہ کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا تھا اور اب نشتر انتظامیہ پورے آؤٹ ڈور کو کمپیوٹرائزڈ کر رہی ہے۔ جسکے لئے عطیات حبیب بینک فاؤنڈیشن فراہم کرے گی، اس ضمن میں ڈاکٹر افتخار بوبی کو سرجیکل پورشن جبکہ ڈاکٹر محمد علی کو میڈیکل پورشن کا پلان تشکیل دینے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور دونوں سینئرز ڈاکٹرز اپنی سفارشات 12اکتوبر کو نشتر بورڈ آف مینجمنٹ کے ہونے والے اجلاس میں پیش کریں گے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ آؤٹ ڈور وارڈز کو کمپیوٹرازڈ کرنے کا تو فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ لیکن نشتر ہسپتال میں کمپیوٹرآپریٹرز کی آسامیاں ہی موجود نہیں ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -