الیکشن کمیشن کاحکم نظرانداز ، ایس ای کالج بہاولپورمیں کنٹریکٹ لیکچررز بھرتی

الیکشن کمیشن کاحکم نظرانداز ، ایس ای کالج بہاولپورمیں کنٹریکٹ لیکچررز بھرتی

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن کاحکم نظرانداز‘ ایس ای کالج بہاول پورمیں کنٹریکٹ لیکچررزبھرتی ،زرائع کے (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کسی بھی سرکاری محکمہ میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد ہے لیکن ایس ای کالج بہاول پورمیں الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود گذشتہ ماہ 28 ستمبر کو کنٹریکٹ لیکچرازکے انٹرویوز کئے گئے اور 6 اکتوبر کو 25 لیکچراز کو اپائٹمنٹ لیٹر جاری کردیئے گئے سٹیزن فورم بہاول کے صدر چوہدری عثمان بن اظہرنے کہاکہ کنٹریکٹ پرلیکچراز کی بھرتیاں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی توھین ہیں انہوں نے کمشنر بہاول پور سے مطالبہ کیا کہ ان تقرریوں کومنسوخ کیاجائے اور اسامیوں کوباقاعدہ مشتہرکرکے میرٹ پر کنٹریکٹ لیکچرازکی بھرتیاں کی جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -