میپکو ریجن میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا

میپکو ریجن میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا

  

ملتان، چھب کلاں، چوک سرور شہید (نیوز رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) میپکو ریجن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے، وجھیانوالہ اور اسکے نواحی چکوک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سلسلہ سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اہل علاقہ نے میپکو کے اعلیٰ حکام (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

سے فی الفور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے دریں اثناء چوک سرورشہید کو تجارتی ایریا قرار دے کر رات کو 8:30 سے 10:30 بجے تک روزانہ بجلی بند کرکے مقامی ٹیکسٹائل ملوں کو بھاری رشو ت لے کر بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ انجمن تاجران کے نمائندوں،سیاسی و سماجی حلقوں،طلباء و طالبات جن میں حاجی عبدالستار چوہدری، حاجی منظور احمد، چوہدری محمد رمضان،شرجیل احمد، محمد کاشف، محمد نعیم ایشو، ناصر حمید چوہدری،وقار عادل ،جاوید اقبال، ڈاکٹر سعید احمد،محمد جمیل اور دیگر کہا کہ میپکو سب ڈویژن چوک سرورشہیدخان محمد اور ایکسئین کوٹ ادونے اندھیر نگری مچا رکھی ہے۔ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -