چلڈرن کمپلیکس کی تزئین و آرائش، آؤٹ ڈور کے ڈاکٹر ز کمروں تک محدود

چلڈرن کمپلیکس کی تزئین و آرائش، آؤٹ ڈور کے ڈاکٹر ز کمروں تک محدود

  

ملتان (جنرل رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ہسپتال ملتان کے آؤٹ ڈور وارڈ کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ مرمتی کام کی آڑ میں آؤٹ ڈور کے ڈاکٹرز نے اپنے کمروں میں بیٹھنا ہی چھوڑ دیا ہے گذشتہ روز بھی شعبہ آؤٹ ڈور کے (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

ڈاکٹرز صرف 2سے 3گھنٹے کیلئے بیٹھے اور مریض بچوں کے والدین خوار ہوتے رہے۔ آؤٹ ڈور میں ڈاکٹرز کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو ایمرجنسی وارڈ لے کر گئے اور ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹرز بچوں کو آؤٹ ڈور ریفر کرتے ہیں۔ اس بارے میں مریضوں کا کہنا ہے کہ ایم ایس چلڈرن کمپلیکس ہسپتال اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -